حیدرآباد،12مئی(اعتمادنیوز)ریل کی پٹریاں عبور کرتے ہوئے ایک 31سالہ شخص فوت ہوگیا۔نامپلی ریلوئے پولیس کے مطابق نعش کی شناخت ایم دیوا راجوولدویرا سوامی کی حیثیت سے کی گئی ،جو حیدرآبادکے
نبولی گڈہ کا رہائشی ہے۔پیر کے روز بورابنڈہ ریلوئے اسٹیشن پر ریل کی پٹریاں عبور کررہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین نے ٹکر دیدی جسکی وجہ سے وہ موقع پر ہی فوت ہوگیا۔نامپلی ریلوئے پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے ورثہ کے حوالے کردیا۔